ہماری سروسز
ہمارا مقصد کسانوں کے منافع کو بڑھانا اور فارم کی مخصوص سروسز، مالیات اور منڈیوں تک رسائی فراہم کرکے ان کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔
فنانس تک رسائی
ہم کسانوں کو ان کی فصلوں کے انتظام کے لیے کم لاگت کی فنڈنگ کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔
ایڈوائزری تک رسائی
ہم ملک بھر میں کسانوں کو فصلوں کی ایڈوائزری کی آسان اور فوری رسائی فراہم کرتے ہیں۔
خریداروں اور بیچنے والوں تک رسائی
ہم بازاروں تک بہتر رسائی، خریداروں اور سپلائرز کے درمیان مضبوط رابطہ فراہم کرتے ہیں۔

کھادوں کی سفارشات
ہماری سروس مٹی اور فصل کے عین مطابق مخصوص کھادوں کی سفارشات فراہم کرتی ہے۔ کم سے کم شروعاتی لاگت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے ہم آپ کو کھاد اور دیگر زرعی اجزاء کا بہترین مرکب تجویز کرتے ہیں۔مخصوص کھاد اور اس کی متناسب مقدار فراہم کرنے کے لئے ہم کھاد بنانے والوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، یوں فصل اور مٹی کے مطابق کھادوں کی مقداریں تجویز کرتے ہیں۔

نامیاتی کاربن کا تجزیہ
گروٹیک ، ریموٹ سینسنگ پر مبنی طریقہ کار ،مٹی میں دستیاب نامیاتی کاربن کا پتہ لگاتا ہے ، اس تجزیہ کی مدد سے کسان ایک کلک کے ساتھ اپنے کھیتوں میں موجود نامیاتی مادہ (زمین کی زرخیزی ) کا پتہ لگا سکتا ہے۔ نامیاتی مادہ کی موجودگی، مٹی کے زرخیزی کو بہتر بنا نے اور کھیت میں استعمال ہونے والی کھادوں کی افادیت بڑھا کر پودوں کی جڑوں کو فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

پودوں کی صحت کا تجزیہ
سیٹلائٹ سےایسی شعاعوں کا اخراج ہوتا ہے جس سے پودوں کی موجودہ صحت کا پتہ چلتا ہے ، پودوں کی صحت میں کمی کی وجوہات کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ یا غذائی اجزاء کی کمی یا زیادتی ہو سکتی ہے ۔اس تجزیہ کی بنیاد پر ہمارے زرعی ماہرین فصل کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کے لیے تجاویز فراہم کرتے ہیں۔ اور متاثرہ فصل کی صحت کو بہتر بنانے اور زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے بر وقت سفارشات مہیا کی جاتی ہیں۔

پانی کی دستیابی کا تجزی
گروٹیک جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ کے کھیت کی تصاویر لیتا ہے، جس کی بنیاد پر ہمارے زرعی ماہرین آپ کے کھیت میں موجود پانی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کھیت کے اس حصہ کی نشاندہی کرتے ہیں جہاں آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے اس طرح پانی کے ضیاع اور اس پر آنے والی لاگت میں کمی واقع ہوتی ہے۔

فارم مینیجمنٹ
اپنے فارم کو شامل کرنے کے بعد، آپ اپنے فارم پر کی جانے والی تمام سرگرمیوں اور ان پر ہونے والی لاگت کا ریکارڈ ایک جگہ محفوظ کر سکتے ہیں اور اپنی کل لاگت اور فصل کا منافع صرف ایک کلک پر چیک کر سکتے ہیں۔

اشتراکی زراعت (کلسٹر فارمنگ)
گروٹیک کلسٹر فارمنگ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ چھوٹے پیمانے پر کسانوں کو فارم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور فوڈ سکیورٹی میں حصہ ڈالنے میں مدد فراہم کی جا سکے

فصل کی ایڈوائزری
گروٹیک نے اپنے کسانوں کے لیے GROWPAK ایپ میں فصل لگانے سے لے کر کٹائی تک کی تازہ ترین تحقیق اور معلومات پر مبنی 40 فصلوں کے پیداواری منصوبہ جات (فری سروسز) پوسٹ کیے ہیں۔ اس سروس کا بنیادی مقصد کسانوں کو تعلیم دینا اور بہترین زرعی طریقوں کی فراہمی ہے۔ ان طریقوں کو اپنا کر وہ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے کاشتکاری کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔

فارم رپورٹس
تجزیہ کی بنیاد پر آپ کے کھیت میں پیدا ہونے والے زرعی مسائل جن میں کیڑوں اور بیماریوں کا حملہ، پانی کی کمی، غذائی اجزا کی کمی یا زیادتی سے آگاہ کر کے بروقت حل رپورٹ کی صورت میں فراہم کیا جاتا ہے۔

زرعی ماہر سے پوچھیں
کسان ایپ کے اندر اپنے فارم سے متعلق کوئی بھی زرعی سوال پوچھ سکتے ہیں جو براہ راست ہمارے زرعی ماہرین کے زیر جائزہ ہوتا ہے۔ تجزیے کے بعد، ہمارے ماہرین پوچھے گئے سوالات کا حل ، جلد از جلد کاشتکاروں کو پہنچاتے ہیں۔

موسم کی پیش گوئی
گروٹیک کسانوں کو ان کے کھیتوں کی موسم کی پیشن گوئی فراہم کرتا ہے، جس سے وہ اپنی زرعی سرگرمیوں ( آبپاشی، سپرے ، کھادوں کے استعمال )کو اس کے مطابق ترتیب دے سکتے ہیں۔ کاشتکار ہفتہ وار موسمی پیشین گوئیوں کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر بذریعہ فون کال موسم کا حال بھی جان سکتے ہیں اور ہمارے ماہرین موسمی صورتحال اور فصل کی ضرورت کے مطابق سفارشات فراہم کرتے ہیں۔

ایگری نیوز
ہماری ٹیم زرعی خبروں کے سیکشن میں تازہ ترین زرعی معلومات شیئر کرتی ہے۔ جس سےکسانوں کو زراعت کی تازہ ترین خبریں ملتی ہیں اور ہمارے کسان زرعی پالیسی، مشینری، لائیوسٹاک، فصل اور ٹیکنالوجی سے آگاہ رہتے ہیں۔

مینیجمنٹ زونز
تمام کھیتوں میں زرخیزی ایک جیسی نہیں ہوتی، اسلیے اس سروس کے ذریعے کھیت کو متعدد زونز میں تقسیم کیا جاتاہے۔ زوننگ کی مدد سے کسان کو زیادہ بہتر طور پر پتہ چلتا ہے کہ کھیت کے کس حصہ میں زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس طرح کم وقت اور کم لاگت میں بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو جاتا ہے۔
ایگری کامرس
گروٹیک زراعت پر مبنی کمپنیوں اور کسانوں کو اپنی اجناس اور دیگر زرعی مصنوعات کی خرید و فروخت کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ کسان آسانی سے مطلوبہ اشیاء تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور گھر بیٹھے اپنے زرعی اجناس اور پیداوار کی خریدوفروخت بآسانی کر سکتے ہیں۔
گروپاک ایپ کا استعمال
گروپاک کا تعارف
ہمارا سیٹلائٹ پر مبنی ڈیٹا آپ کو آپ کی مٹی میں غذائی اجزاء، مسائل والے علاقوں، فصلوں کی صحت کا تعین کرنے میں مدد کرے گا اور آپ کو آپ کے فارم کے لیے لاگت سے موثر اور آؤٹ پٹ پر مبنی کھاد کے مرکبات کا مشورہ دے گا۔ ہم ان پٹ لاگت کو کم کرتے ہوئے فصل کی پیداواری صلاحیت اور معیار کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ویڈیو دیکھیں

گروپاک ایپ کو انسٹال کریں
اپنے فون پر گوگل پلے اسٹور ایپلیکیشن کھولیں اور "گروپاک" ایپ ڈاؤن لوڈ کری
ویڈیو دیکھیں

اکاؤنٹ بنائیں
1. گروپاک ایپ کھولیں۔
2. زبان منتخب کریں۔
3. رجسٹر پر ٹیپ کریں۔
4. پروفائل منتخب کریں؛ کسان یا ایجنٹ۔
5. OTP استعمال کرکے اپنے فون نمبر کی تصدیق کرائیں۔
6. سائن اپ پیج پر تمام تفصیلات شامل کریں۔
7. "Just Agri-Service for now" پر ٹیپ کریں۔
8. مبارک ہو! آپ نے اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔
ویڈیو دیکھیں

کسان بنائیں (ایجنٹ کے طور پر)
بطور ایجنٹ، اکاؤنٹ بنانے کے بعد:
1. آپ ڈیش بورڈ پر جاتے ہیں۔
2. کسان کارڈ پر ٹیپ کریں۔
3. کسان پیج پر نیچے دائیں طرف بٹن پر ٹیپ کریں۔
4. تمام تفصیلات شامل کریں پھر "Add Farmer" بٹن پر ٹیپ کریں۔
5. کسان کامیابی کے ساتھ شامل ہو گیا ہے۔

فارم بنائیں
1. ڈیش بورڈ پر فارمز کارڈ پر ٹیپ کریں۔
2. فارمز کے صفحے پر نیچے دائیں بٹن پر ٹیپ کریں۔
3. آپ "Add Farm" پیج پر جائیں گے۔
4. ایپ آپ کی لوکیشن کو آن کرنے کے لیے آپ کی اجازت لے گا، آپ اجازت دے دیں۔
5. اپنے فارم کی جگہ تلاش کریں اور اس کی حدود شامل کریں۔
6. Add Farm بٹن پر ٹیپ کریں، پھر آپ فارم ڈیٹیل پیج پر جائیں گے۔
7. تمام فیلڈز کو پُر کریں پھر فارم جمع کروائیں۔
8. مبارک ہو! آپ نے اپنا فارم گروپاک ایپ پر بنالیا ہے۔
ویڈیو دیکھیں

ہماری سروسز کو سبسکرائب کریں
آپ کے فارم بنانے کے بعد،
1. اپنے بنائے ہوئے فارم پر ٹیپ کریں۔
2. Analysis پیج کے اوپری حصے میں، اب سبسکرائب کریں بٹن پر ٹیپ کریں۔ یہ پاپ اپ میسج
کھولے گا ہماری خدمات کو سبسکرائب کرنے کے لیے پیکجز بٹن پر ٹیپ کریں۔
3. ان پیکجز میں سے اپنی مرضی کا پیکج منتخب کریں اور Jazz cash کو استعمال کرتے ہوئے پیکج خریدیں۔

ہماری سروسز کو استعمال کریں
ہماری سروسزکو سبسکرائب کرنے کے بعد،
1. اپنے بنائے ہوئے فارم پر ٹیپ کریں۔
2. اپنے فارم کا تجزیہ کرنے کے لیے درج ذیل سروسز استعمال کریں:
-
پودوں کی صحت کا تجزیہ
-
پانی کے دستیابی کا تجزیہ
-
نائٹروجن کا نسخہ
-
مٹی کی نامیاتی کاربن کا تجزیہ
3. Ask Expert فیچر کے ذریعے زرعی ماہرین سے کسی بھی مسئلے کے بارے میں پوچھیں۔

بزنس پارٹنرزکارپوریٹ
نیوز
رابطہ کریں
جگہ
پلاٹ نمبر 60-سی، سٹریٹ 7 آئی-3/10، اسلام آباد
ای میل
info@growtechsol.com
کال
+92-321-3234980
کھلے رہنے کے اوقات
پیر تا ہفتہ صبح 9 سے شام 6 بجے